لاڑکانہ:14سالہ لڑکی سے زیادتی کے ملزم کا ریمانڈ
لاڑکانہ (بیورورپورٹ) لاڑکانہ شہر کے تھانہ اﷲ آباد کی حدود ایئرپورٹ روڈ کے علاقے میں مبینہ طور پر ملزم کی جانب سے 14 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔۔۔
جس کا ایس ایس پی لاڑکانہ نے واقعہ کا نوٹس لیا ، جس کے بعد پولیس نے ملزم نظیر احمد کے خلاف متاثرہ لڑکی کے والد حزب اﷲ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزم نظیر احمد کو گرفتار کرکے متعلقہ عدالت میں پیش کرکے 5 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا ۔