حیدر آباد:چوری کیخلاف کارروائی کرتے حیسکو ٹیم پرحملہ، متعدد زیر حراست

حیدر آباد:چوری کیخلاف کارروائی کرتے حیسکو ٹیم پرحملہ، متعدد زیر حراست

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)حالی روڈ سب ڈویژن میں بدین چالی کے مقام پر حیسکو ٹیم بجلی چوری کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے جیسے ہی پہنچی تو وہاں موجود ہجوم نے حیسکو ٹیم پر حملہ کردیا اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔۔۔

 جس پر حیسکو کے سکیورٹی اہلکاروں نے ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی، جس پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا، ترجمان حیسکو کے مطابق مذکورہ علاقے میں اس سے قبل بھی حیسکو ٹیم پر دوران کارروائی حملہ کیاگیا تھا، کیونکہ اس علاقے میں 7 ٹرانسفارمر لگے ہوئے ہیں جن پر 50کروڑ روپے کے بقایاجات ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں