پٹرول پمپ کی تعمیر کے خلاف حکم امتناع
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی انکروچمنٹ ٹریبونل نے جامعہ کراچی کی اراضی پر پٹرول پمپ کی توسیع کے معاملے میں پٹرول پمپ کی تعمیر کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے موجودہ حالت آئندہ سماعت تک برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔
کراچی یونیورسٹی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پیٹرول پمپ کی آڑ میں یونیورسٹی کی زمین پر مبینہ طور پر غیر قانونی قبضہ کیا جا رہا ہے ۔ درخواست گزار نے ٹریبونل سے رجوع کرتے ہوئے قبضے کو ختم کرنے اور زمین کی اصل حالت بحال کرنے کی استدعا کی۔ ٹریبونل نے حکم دیا کہ سرویئر جنرل جامعہ کراچی کی زمین کا معائنہ کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے ۔