گورنرسندھ سے عمان کے قونصل جنرل کی ملاقات
کراچی (این این آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے عمان کے قونصل جنرل سمیع عبداللہ سالم الخنجاری نے وفد کے ہمراہ گورنرہاؤس میں اہم ملاقات کی ۔
وفد میں ڈپٹی قونصل جنرل، عمانی بزنس مین سید فیاض علی شاہ، عمران صدیقی اور دیگر شخصیات شریک تھیں۔ ملاقات میں پاک۔عمان تاریخی تعلقات، تجارتی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال اور تعلیم، صحت اور ثقافتی روابط مضبوط بنانے پر بھی گفتگو ہوئی ۔ گورنر سندھ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔