مخدوم سعید الزماں نے بیٹوں کو سیاسی میدان میں اتار دیا
عوامی رابطہ مہم شروع، مخدوم حسیب کاہالا اسپتال کا دورہ، مسائل معلوم کئےایم ایس موجود نہیں تھے ، مریضوں کی شکایات، حکام سے بات کرونگا، گفتگو
مٹیاری (نامہ نگار)مخدوم سعیدالزماں نے بیٹوں مخدوم حسیب اور مخدوم احمد کو سیاسی میدان میں اتار دیا، جنہوں نے عوامی رابطہ مہم شروع کردی، اس سلسلے میں ایڈوکیٹ مخدوم حسیب الزمان نے تعلقہ ہالا اسپتال کا تفصیلی دورہ کیا ۔ اس موقع پر ایم ایس مخدوم جمیل الزماں کی قربت کی وجہ سے اسپتال میں موجود نہیں تھے۔ مخدوم حسیب الزماں نے عملے سے اسپتال کے معاملات اور دیگر شعبوں سمیت علاج معالجے سے متعلق معلومات لیں۔ وارڈز میں صفائی ستھرائی نا ہونے، ڈاکٹر کی کمی، مقرر ڈاکٹرز کی عدم دستیابی اور دور دراز سے آئے مریضوں کو ملنے والی ادویات کے بحران، ادویات نجی اسٹور سے مہنگے داموں منگوانے اور رات کی تاریکی میں بجلی فعال نا ہونے سمیت شکایات کے انبار لگا دیے۔ اس موقع پر سروری سرہان کے وائس چیئرمین مخدوم حسیب الزماں کا کہنا تھا کہ اسپتال کا المیہ یہ ہے کہ ایم ایس موجود نہیں، مریضوں کو علاج کی سہولیات میسر نہیں، جس سے غریب مریض پریشان ہیں، اس پر وہ اعلی حکام سے بات کرینگے، عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ایم ایس کا فرض ہے۔