کھارادر سے وصی اللہ لاکھو گروپ کا کارندہ گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)رینجرز کی کارروائی، کھارادر سے وصی اللہ لاکھو گروپ کا کارندہ گرفتارکرلیا گیا۔رینجرز حکام کے مطابق بھتہ خوری میں ملوث مبشر عرف مایا رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہوا۔
ملزم کے قبضے سے 2 موبائل فون، موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کرلی گئی ۔گرفتار ملزم سی آئی اے کی مطلوبہ فہرست میں شامل تھا۔ وصی اللہ لاکھو نے ایف بی ایریا و نیو کراچی میں 50 لاکھ بھتہ طلب کیا،بھتہ نہ دینے پر تاجر کے گھر اور فیکٹری پر فائرنگ کا اعتراف کیا۔فائرنگ کی واردات میں ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی واضح ہے بھتہ گروہ کے مزید کارندوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری،گرفتار ملزم مزید کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔