ترقیاتی کام سست روی کا شکار،ٹریفک جام معمول ،شہری پریشان

ترقیاتی کام سست روی کا شکار،ٹریفک جام معمول ،شہری پریشان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں اہم شاہراہوں سمیت چھوٹی بڑی سڑکوں اور رہائشی علاقوں کی گلیاں تباہ حالی کا شکار ہونے کے باعث شہری سخت مشکلات سے دوچار اور مسلسل حادثات کا شکار ہورہے ہیں ،ٹریفک مسائل بھی معمول بن گئے ۔ جس کے باوجود انتظامی اقدامات تاخیر کا شکار ہیں ۔

 اہم و مصروف شاہراہوں سمیت چھوٹی بڑی سڑکیں مختلف مقامات پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث ان راستوں سے گزرنے والے شہریوں کو سخت اذیت و مشکلات کا سامنا ہے ، سڑکوں کی تباہ حالی کے باعث ٹریفک مسائل اور حادثات بھی معمول بن گئے ہیں ، ٹوٹ پھوٹ کی شکار سڑکوں سے گزرنے والے شہری اکثر اوقات گڑھوں سے بچتے بچاتے ٹریفک حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ سڑکوں کی تباہ حالی کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونا معمول بن گیا ہے ۔صبح و شام کے اوقات میں ٹریفک جام ہونا بھی معمول بن گیا ہے ۔ جس کے باعث شہریوں کیلئے منٹوں کا سفر طویل ہوجاتا ہے اور مہنگے ایندھن کے ضیاع بھی معمول بن گیا ہے ۔ شہر کے کم و بیش تمام اضلاع میں معتدد رہائشی علاقوں کا انفرااسٹرکچر بھی بری طرح تباہ ہوچکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں