منافقین کے ٹاؤنز پارکنگ فیس وصول کررہے ہیں،میئر
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں کے ایم سی کی جانب سے پارکنگ فیس ختم کیے جانے کے باوجود مختلف علاقوں میں یہ فیس وصول کی جا رہی ہے۔
جس پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کسی سڑک پر پارکنگ کے نام پر ایک روپیہ دینا بھی جائز نہیں۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کے ایم سی نے پارکنگ فیس ختم کر دی ہے ، کے ایم سی کسی سڑک سے پارکنگ فیس وصول نہیں کر رہی، اگر فیس لی جا رہی ہے تو وہ ٹاؤنز لے رہے ہیں، اور ان ٹاؤنز میں منافقین کے ٹاؤن بھی شامل ہیں۔میئر کراچی نے کہا ہم اچھا کام کرنا چاہتے ہیں لیکن ٹاؤن والے منافقین رکاوٹ بن رہے ہیں، چڑیا گھر کے اطراف کی سڑکیں ٹاؤن والوں نے کھود دی ہیں اور اب بنانے کا نام نہیں لے رہے ۔