ہم آزادی صحافت کے بانی وعلمبردار ہیں،سعید غنی

ہم آزادی صحافت کے بانی وعلمبردار ہیں،سعید غنی

پریس کلب تاریخی اہمیت کا حامل جہاں سے متعدد صحافتی تحریکوں کا آغاز ہواوزیر محنت و افرادی قوت کی دی ڈیموکریٹس کو انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد

کراچی (این این آئی)وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم آزاد صحافت اور آزادی صحافت کے بانی و علمبردار ہیں،کراچی پریس کلب تاریخی اہمیت کا حامل ہے جہاں سے متعدد صحافتی تحریکوں کا آغاز ہوا اور اسی پلیٹ فارم سے صحافیوں نے اپنے حقوق کے حصول کے لیے تاریخ ساز جدوجہد کی ۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2026 میں ’’دی ڈیموکریٹس ‘‘ کو گزشتہ کئی برسوں کی طرح اس برس بھی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے ’’دی ڈیموکریٹس ‘‘ کی کامیابی کا تسلسل جاری رکھنے پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ سعید غنی نے کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2026 میں فاضل جمیلی کو صدر، ارشاد کھوکھر کو نائب صدر، محمد اسلم خان کو سیکریٹری، محمد فاروق سمیع کو جوائنٹ سیکریٹری اور عمران ایوب کو خازن منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور گورننگ باڈی کی 7 نشستوں پر عبدالجبار ناصر، اختر حسین سومرو، شیما صدیقی، فریال عارف، جاوید صبا، سید فرید عالم اور جاوید مہر کو منتخب ہونے پر انہیں بھی دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے ۔ سعید غنی نے کہا کہ اور امید کرتا ہوں کہ تمام نو منتخب عہدیداران و اراکین صحافیوں کی فلاح و بہبود اور صحافتی اقدار کی پاسداری کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں