چار روزہ تبلیغی اجتماع رقت آمیز دعا کے ساتھ ختم

 چار روزہ تبلیغی اجتماع رقت آمیز دعا کے ساتھ ختم

اجتماع گاہ دعا سے قبل ہی شرکا سے بھر چکی تھی ،مولانا ضیا الحق نے بیان کیااللہ مملکت پاکستان کو شاد وآباد رکھے ،ملک کے مسائل کو حل فرمائے ، علماء

کراچی (این این آئی) تبلیغی جماعت کے تحت چار روزہ کراچی اجتماع اتوار کو بیان اور رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔اجتماع گاہ شرکا سے آخر بیان و دعا سے قبل ہی بھر چکی تھی ۔شرکا نے اطراف کے مقامات پرکھڑے ہوکر بیان سنا اور دعا میں شرکت کی۔اتوار کو نماز فجر کے بعد مولانا ضیا الحق نے بیان کیا اوراور اختتامی دعامولانا احمد بٹلہ نے کرائی۔علمائے کرام نے بیان اور دعا میں کہا کہ اللہ تعالی مملکت پاکستان کو شاد وآباد رکھے ۔ملک کے مسائل کو حل فرمائے ۔انہوں نے کہا کہ معاشی وتمام پریشانیوں کا حل دین اسلام نے دیا یے ۔اس پر عمل کریں۔موت سے قبل اس کی تیاری کریں۔اسلام امن کا درس دیتا یے ۔نمازوں کا اہتمام کریں۔اپنی زندگی کو دین کے مطابق گزاریں۔گناہوں کی معافی مانگیں۔تمام لوگوں کے حقوق کا خیال کریں۔تبلیغ کی دعوت دیں۔اپنی زندگی سادگی سے گزاریں۔فضول اخراجات اور کاموں سے بچیں،نوجوان نسل دین کو سیکھے ،آخرت کی تیاری کریں،اللہ ہم سب کی مشکلات کو حل فرمائے ،تمام بیماروں کو صحت دے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے والدین کی خدمت کریں اور اپنی اولاد کو بھی اس عمل کو سکھائیں۔رب ہماری تمام دعاؤں کو قبول فرمائے ۔دین کے ساتھ جوڑنے کی توفیق دے ۔آمین ۔اجتماع میں تمام سہولیات کی فراہمی کے ساتھ سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں