جی سی ٹی کی900ملین روپے کی رمضان مہم کا آغاز

جی سی ٹی کی900ملین روپے کی رمضان مہم کا آغاز

فنڈریزنگ مہم کا مقصد ناخواندہ بچوں کے اسکولوں میں داخلے کی مہم کو تیز تر بنانا ہے

کراچی (این این آئی)گرین گریسنٹ ٹرسٹ تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے ریاہے ،جس کی نظیر نا ممکن ہے ۔ان خیالات کااظہار گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زاہد سعید نے جی سی ٹی کے سالانہ تفریحی گالاکی تقریب سے خطاب میں کیا ، ان کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے سندھ کے پسماندہ علاقوں میں 173 فلاحی اسکولوں کا جال بچھادیا ہے جی سی ٹی نے اپنے فلاحی کاموں سے منسلک ایسے مخلص مخیر حضرات اور ڈونرز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے جو بنا کسی ذاتی تشہیر کے سارا سال نہایت مخلصی اور فیاضی کے ساتھ عطیات فراہم کرتے ہیں تاکہ جی سی ٹی کے سندھ کے دور دراز اور پسماندہ مقامات پر موجود اسکولوں میں زیر تعلیم 2150 یتیم طالب علموں کی معیاری تعلیم اور کفالت کو ممکن بنایا جاسکے ۔اس موقع پر جی سی ٹی کی رمضان 2026 فنڈ ریزنگ مہم کا بھی باضابطہ آغاز کیا گیا جس کا مقصد سندھ بھر میں ناخواندہ بچوں کے اسکولوں میں داخلے کی مہم کو تیز تر بنانے کے لیے 900 ملین روپے کے عطیات جمع کرنا ہے ۔اس موقع پر زاہد سعیدنے کینیڈا میں موجود اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا کہ جن کے مخیر حضرات نے یتیم طلبہ کے لیے ایک ہمہ گیر، سالانہ فلاحی پروگرام کا تصور پیش کیا اور اس کی مالی سرپرستی بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان بچوں کی تعلیمی، ہم نصابی اور غیر نصابی ضروریات کو جامع انداز میں پورا کیا جا رہا ہے ، تاکہ وہ بااعتماد اور کارآمد شہری بن کر پاکستان کی ترقی میں بامعنی کردار ادا کر سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں