حکمران محصورین پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اقدامات اٹھائیں، اسلم فاروقی
کراچی (این این آئی)محب قومی سماجی کونسل پاکستان کے چیئرمین اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ خدا کے لیے حکمران برد باری کا مظاہرہ کریں۔
محصورین پاکستانیوں کی وطن واپسی ان کا بنیادی حق ہے انہیں لانے کے لیے فی الفور اقدامات اٹھائے جائیں محصورین پاکستانیوں سے زیادہ محب وطن کوئی نہیں ہے محصورین پاکستانی 54سال سے بنگلہ دیش میں پاکستانی پرچم لہرا رہے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلم خان فاروقی نے مزید کہا کہ پاکستان کا قیام ہمارے ابا اجداد کی قربانیوں سے عمل میں آیا ہے ، اس اعتبار سے ہم پاکستان کے وارث ہیں چنانچہ ہمیں ڈر کر نہیں بلکہ ڈٹ کر اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہوگی۔