عوام کے تعاون سے مثالی صدر ٹاؤن بنائیں گے ، چیئرمین
کراچی(آئی این پی)چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہا ہے کہ صدر ٹاؤن میں جاری ترقیاتی کام اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔
صدر ٹاؤن کو جدید خطوط پر استوار کر کے اسے کراچی کا دل بنانے کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بحالی، نکاسی آب کے نظام کی بہتری، صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر بنیادی انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ، جس کے مثبت اثرات عوام روزمرہ زندگی میں محسوس کر رہے ہیں۔عوام کے تعاون سے صدر ٹاؤن کو ایک مثالی اور فعال ٹاؤن بنایا جائے گا۔