پی پی چیئرمین اور وزیر اعلیٰ کی دی ڈیموکریٹس کومبارکباد
پیپلز پارٹی صحافت کی آزادی اور اظہار کی آزادی میں یقین رکھتی ہے ،بلاول بھٹو کامیابی صحافتی اتحاد اور جمہوری شعور کی عکاس ہے ،مراد علی شاہ اور نثار کھوڑو
کراچی(نیوز ایجنسیاں)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کراچی پریس کلب کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام کامیاب امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغامات میں کراچی پریس کلب سے منسلک صحافیوں کی جمہوریت کے کاز سے غیرمتزلزل وابستگی کو سراہا اور کہا کہ پیپلز پارٹی صحافت کی آزادی اور اظہار کی آزادی میں یقین رکھتی ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صحافتی اتحاد اور جمہوری شعور کی عکاس ہے ۔ نثار کھوڑو نے پریس کلب کے انتخابات میں دی ڈیموکریٹس کی 18 ویں مرتبہ مسلسل کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پریس کلب کے نومنتخب صدر فاضل جمیلی ، نائب صدر ارشاد کھوکھر، سیکریٹری محمد اسلم خان ، جوائنٹ سیکریٹری فاروق سمیع ، خارزن عمران ایوب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ گورننگ باڈی کے اراکین عبدالجبار ناصر ، اختر سومرو ، شیما صدیقی ، فریال عارف ، جاوید صبا ، فرید عالم اور جاوید مہر کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دی ڈیموکریٹس پینل کی مسلسل کامیابی اراکین کے اعتماد کا مظہر ہے ۔ کراچی پریس کلب نے جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے جمہوریت کے لئے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔ امید ہے کہ کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران ہمیشہ کی طرح صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے کردار ادا کریں گے ۔