محمد علی جناح یونیورسٹی میں جاب فیسٹیول،ہزاروں ملازمتوں کے مواقع

 محمد علی جناح یونیورسٹی میں جاب فیسٹیول،ہزاروں ملازمتوں کے مواقع

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)محمد علی جناح یونیورسٹی میں شعبہ پلیسمنٹ کے زیرِ اہتمام جاب فیسٹ 2025 کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔30 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی جبکہ ایک ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے بھرپور انداز میں حصہ لیا۔

فیسٹیول میں ماجو کے علاوہ مختلف جامعات اور تعلیمی اداروں کے طلبا نے بھی شرکت کی،ایونٹ کے دوران انٹرویوز منعقد ہوئے اور متعدد طلبا کو انٹرن شپس اور جاب آفرز موصول ہوئیں۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے صدر اور وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر احمد شیخ نے کہا کہ ہم ماجو کو ایک بڑے لیول پر لے جانا چاہتے ہیں، ہماری توجہ صرف تعلیم تک محدود نہیں بلکہ طلبا کو عملی دنیا کے لیے تیار کرنا اور انہیں پلیسمنٹ، انٹرن شپس اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔ اسی وژن کے تحت اس بڑے جاب فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا،مستقبل میں ماجو میں مزید انڈسٹری بیسڈ ایونٹس اور کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں