جامعہ ملیہ ملیر میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

 جامعہ ملیہ ملیر میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

کراچی(سٹی ڈیسک)الخدمت کراچی کے تحت جامہ ملیہ ملیر میں 75ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا گیا۔۔۔

،واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح رکن سندھ اسمبلی فاروق فرحان نے کیا ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع ائرپورٹ چوہدری اشرف،ٹاؤن چیئر مین ملیر ٹاؤن ظفر خان ،ڈائریکٹر واش پروگرام گوہر الاسلام ان کے ہمراہ تھے۔تقریب سے رکن سندھ اسمبلی فاروق فرحان نے کہا کہ الخدمت 50سال سے اہل کراچی اوراہل پاکستان کی خدمت کر رہی ہے ،الخدمت کے تمام کام قابل قدر ہیں ،کمزور طبقات کی مدد ،قدرتی آفات ہوں یا شہر میں ہنگامی حالات الخدمت ہر موقع پر لوگوں کی خدمت میں پیش پیش رہتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں