قتل کیس کا مفرور ملزم پکڑا گیا

قتل کیس کا مفرور ملزم پکڑا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیل ٹاؤن پولیس کی کارروائی، قتل کیس میں ملوث مفرور ملزم گرفتار اسٹیل ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ٹارگٹڈ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی۔کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرکے قانونی تحویل میں لے لیا گیا۔گرفتار ملزم کی شناخت راؤ علی عرف ارستو کے نام سے ہوئی ہے ۔ملزم مقدمہ قتل میں نامزد تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے مختلف مقامات پر روپوش رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں