کراچی کی صنعتوں کا نقصان پورے ملک کا نقصان ہے ،پاسبان

کراچی کی صنعتوں کا نقصان پورے ملک کا نقصان ہے ،پاسبان

کراچی (این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا نے شہر کے صنعتی سیکٹر کو درپیش پانی کی شدید قلت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 پانی کی سپلائی بند ہونے کے باعث کراچی کی سینکڑوں فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں، جس کے نتیجے میں ہزاروں محنت کش بے روزگار ہو گئے ہیں۔ یہ صورتحال محض انتظامی نااہلی نہیں بلکہ کراچی کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی ایک منظم سازش معلوم ہوتی ہے ۔ کراچی کی صنعتوں کا نقصان پورے ملک کا نقصان ہے ۔ انہوں نے حکومتِ سندھ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کراچی کو اس کا جائز پانی فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں