کسٹمز انفورسمنٹ کا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ روپے کی بھارتی کاسمیٹکس برآمد

کسٹمز انفورسمنٹ کا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ روپے کی بھارتی کاسمیٹکس برآمد

بولٹن مارکیٹ کے قریب فیروزوالہ بلڈنگ میں واقع غیر قانونی گوداموں پر چھاپہ،سامان ضبط

کراچی(این این آئی)اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ،اس ضمن میں کسٹمز انفورسمنٹ نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4 کروڑ روپے مالیت کی بھارتی کاسمیٹکس برآمد کرلی ہے ۔کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کراچی بولٹن مارکیٹ کے قریب فیروزوالہ بلڈنگ میں واقع غیر قانونی گوداموں پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں بھارتی ساختہ اسمگل شدہ کاسمیٹکس قبضے میں لے لی ہیں۔یہ آپریشن 10 اور 11 فروری 2026 کو مصدقہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔

کارروائی کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے کلکٹر معین الدین احمد وانی اور ایڈیشنل کلکٹر کی خصوصی ہدایات پر عمل میں لائی گئیں، جنہوں نے غیر قانونی سامان کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کا حکم دیا تھا۔ضبط کیے گئے سامان کی عالمی برانڈز پر مشتمل مارکیٹ قیمت کا تخمینہ تقریباً 4 کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔ کسٹمز حکام نے یہ سامان کسٹم ایکٹ 1969 کے سیکشن 168 کے تحت ضبط کر کے دفعہ 171 کے تحت قانونی نوٹس جاری کر دیا ہے۔ کلکٹر کسٹمز نے اس کامیاب کارروائی پر اے ایس او کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں