اغوا کیس میں عدالتی حکم نظرانداز، پولیس افسران کو شوکاز

اغوا کیس میں عدالتی حکم نظرانداز، پولیس افسران کو شوکاز

ایس ایچ او ڈیفنس، تفتیشی افسر کو ایس ایس پی ساؤتھ کے ذریعے نوٹس کی تعمیلملزم اقبال 8ماہ سے جیل میں بند ، کسی گواہ کا بیان ریکارڈ نہیں ہوا، وکیل صفائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے اغوا کے کیس میں ملزم محمد اقبال کی درخواست ضمانت پر عدالتی احکامات پرعمل نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس غلام نبی آفریدی اور تفشیشی افسر مختیار لاشاری کو شوکاز نوٹس جاری کردیے ۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ شوکاز نوٹس بذریعہ ایس ایس پی ساؤتھ کے تعمیل کرایا جائے ۔ سندھ ہائی کورٹ میں اغوا کے کیس میں ملزم محمد اقبال کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔وکیل کا کہنا تھاکہ عدالت نے اغوا کے مقدمہ کی مدعیہ سعیدہ بی بی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا،سعیدہ بی بی نے اپنے بیٹے عبداللہ کے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ ڈیفنس میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کروائی تھی۔

مدعیہ نے ملزم محمد اقبال اور پولیس پر اغوا کا الزام عائد کیا تھا،پولیس نے ملزم کی نشاند ہی پر عبداللہ کو ملزمہ صائمہ کے گھر سے برآمد کیا تھا۔ وکیل صفائی لیاقت خان گبول ایڈووکیٹ کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیاکہ ملزم کی دو مرتبہ درخواست ضمانت مسترد ہوچکی ہے ، ملزم اقبال آٹھ ماہ سے جیل میں بند ہے ، مدعیہ سمیت کسی گواہ کا بیان ریکارڈ نہیں ہوا۔ عدالت نے عدالتی احکامات پرعمل نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس غلام نبی آفریدی اور تفشیشی افسر مختیار لاشاری کو شوکاز نوٹس جاری کردیے ۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ شوکاز نوٹس بذریعہ ایس ایس پی ساؤتھ کے تعمیل کرایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں