محراب پور:آتشزدگی واقعہ میں 2 گھر خاکستر
محراب پور (نمائندہ دنیا) قمر الدین چانڈیو تھانے کی حدود گاؤں غلام عباس جتوئی آباد میں چولہے کی چنگاری سے محنت کش بشیر احمد اور ممتاز علی کے گھروں میں آگ بھڑک اٹھی۔۔۔
واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا لیکن گاڑیوں کے بروقت نہ پہنچنے پراہل محلہ اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی، تاہم آتشزدگی سے دونوں گھروں میں رکھا قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا۔