ملیر ایکسپریس وے پل کے دونوں اطراف ٹریفک کی بندش
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ملیر ندی پل پر زیر تعمیر ملیر ایکسپریس وے پل کے دونوں اطراف ٹریفک اتوار کی صبح 7 بجے سے دوپہر 3 بجے تک بند رہی۔
ایس ایس پی آفس ٹریفک ڈسٹرکٹ ملیر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیشنل ہائی وے ملیر ندی پر پل کا تعمیراتی کام صبح 7 سے دوپہر 3 بجے تک کیا گیا جس کے دوران لگائی گئی شٹرنگ کو ہٹایا جائیگا۔ترجمان ایس ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ ملیر کی جانب سے عوام کو مطلع کیا گیا کہ ملیر سٹی ٹریفک سیکشن کی حدود میں نیشنل ہائی وے ، ملیر ندی پل پر زیر تعمیر ملیر ایکسپریس وے کے سلسلے میں پل کے آنے اور جانے والے راستے ٹریفک کے لیے بند ہونگے۔تاہم ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستوں کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں شہری قائد آباد سے جانب شہر ملیر ندی پل شارع بھٹو سے یو ٹرن لیتے ہوئے شہر کی جانب جا سکتے تھے۔