ضلع جنوبی میں سرچ آپریشنز جاری،گھروں، عارضی رہائش گاہوں کی تلاشی

ضلع جنوبی میں سرچ آپریشنز جاری،گھروں، عارضی رہائش گاہوں کی تلاشی

کراچی (آئی این پی)ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کے احکامات پر ضلع بھر میں کومبنگ/ سرچ آپریشنز کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے امشب تھانہ درخشاں اور تھانہ گزری کی حدود میں کومبنگ/ سرچ آپریشن کیا گیا۔

 آپریشن کی نگرانی ایس پی کلفٹن اور ایس ڈی پی او ڈیفنس نے کی کومبنگ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے تلاشی کا عمل انجام دیا گیا دورانِ آپریشن 70 سے زائد افراد کو تلاش اور (SVAS) ڈیوائس کے ذریعے چیک کیا گیا گھروں، ہوٹلز اور عارضی رہائش گاہوں کی بھی مکمل تلاشی لی گئی ۔ عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا،جس کے خلاف تھانہ گزری میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ/سرچ آپریشنز جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں