رہائشیوں اور مسافروں کیلئے حفاظتی اقدامات جاری

 رہائشیوں اور مسافروں کیلئے حفاظتی اقدامات جاری

افواہوں یا خوف پھیلانے والے مواد سوشل میڈیا پر ہرگز شیئر نہ کریںشہری سکیورٹی اہلکاروں کی ہدایت پر عمل درآمد یقینی بنائیں ،پولیس ترجمان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی پولیس چیف آزاد خان نے پاک افغان سرحد کے قریب بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں رہائشیوں اور مسافروں کے لیے بھی حفاظتی اقدامات جاری کیے گئے ہیں، جس کے مطابق عوام چوکنا اور باخبر رہیں، مقامی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں و صوبائی حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلانات سے چوکنا رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا غیر معمولی نقل و حرکت، لاوارث اشیا، پیکٹ یا حساس مقام پر مشکوک افراد کو دیکھ کر فوری طور پر اس کی اطلاع مدد گار 15 پولیس کو دیں۔ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ شہری سکیورٹی اہلکاروں کی ہدایت پر عمل درآمد یقینی بنائیں کسی بھی مقام، چیک پوسٹس یا سرچ آپریشن کے دوران عوام پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہری پرسکون رہیں اور کسی بھی معلومات کی ضرور تصدیق کریں، غیر تصدیق شدہ افواہوں یا خوف پھیلانے والے مواد سوشل میڈیا پر ہرگز شیئر نہ کریں۔پبلک سیفٹی ایڈوائزری کے مطابق تمام مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنے گھر سے معمول سے کم از کم ایک گھنٹہ پہلے روانہ ہوں، ہوائی اڈے پر رش سے بچنے کے لیے مسافر کے ہمراہ صرف ایک شخص کو مقررہ ڈراپ آف یا پک اپ پوائنٹ تک جانے کی اجازت ہوگی۔پولیس نے کہا ہے کہ شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ہر وقت اپنا قومی شناختی کارڈ ساتھ رکھیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں