سب انسپکٹر کو سات روز قید کی سزا ،جیل منتقلی کا حکم

سب انسپکٹر کو سات روز قید  کی سزا ،جیل منتقلی کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے عدالتی حکم کے باوجود کیس پراپرٹی ریلیز نا کرنے پر کلفٹن تھانے میں درج مقدمے کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر علی مدد کو سات روز قید کی سزا سناتے ہوئے سنٹرل جیل کراچی منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

 سینٹرل جیل کے جوڈیشل کمپلیکس میں قائم جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے کلفٹن تھانے میں درج گاڑی چوری کے مقدمے میں برآمد شدہ گاڑی عدالتی حکم کے باوجود مالک کے حوالے نا کرنے پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 485 کے تحت تفتیشی افسر ایس آئی پی علی مدد کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر مجرم قرار دیا گیا تھا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی شہزاد خواجہ نے سزا کے نفاذ کے لیے سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل کراچی کو ہدایت کی کہ مجرم افسر کو سات روز کے لیے تحویل میں رکھا جائے اور اسے 11 مارچ 2026 تک قید میں رکھا جائے ۔ عدالت نے مزید حکم دیا کہ سزا مکمل ہونے پر ضابطے کے مطابق رہا کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں