کھوکھلی معیشت دفاعی قوت کوکھا رہی ہے ،پاسبان
کراچی(این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے لیکن کھوکھلی معیشت ہماری دفاعی قوت کو گھن کی طرح کھا رہی ہے۔
پاکستان اگر معاشی طور پر مستحکم ہوتا تو آج مسلم امہ کی قیادت کا تاج اس کے سر پر سجتا۔ بے ایمانی اور اقربا پروری نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ۔ بھارت بارہا جتلا چکا ہے کہ ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، یہ اپنے آپ تباہ ہو جائے گا۔ حکومت کو اپنی شان دار کارکردگی کا باجا بجانے کی بجائے آنکھیں کھول کر حالات کا ادراک کرنا چاہیے۔ کرپشن کا گھن پاکستان کی ترقی کو چاٹ چکا ہے۔