پٹرولیم مصنوعات پرٹیکسز عوام کا معاشی استحصال،انصاف لائرز فورم
کراچی(اسٹاف رپورٹر)انصاف لائرز فورم کراچی کے سینئر رہنما ایڈووکیٹ حسنین علی چوہان نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد بھاری ٹیکسوں کو عوام کا معاشی استحصال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فی لٹر سو روپے سے زائد ٹیکس وصول کرنا ظلم کی انتہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فی لٹر قیمت کا تقریباً 39 فیصد حصہ ٹیکسوں پر مشتمل ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت اپنی مالی ناکامیوں کا بوجھ براہِ راست عوام پر منتقل کر رہی ہے۔