ایس ایس پی ویسٹ کا چیکنگ پوائنٹس کا دورہ
کراچی(اے پی پی)ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے گزشتہ رات ڈسٹرکٹ کے مختلف علاقوں، اہم شاہراہوں، مارکیٹوں اور چیکنگ پوائنٹس کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ترجمان کے مطابق ایس ایس پی نے ناکہ بندی پوائنٹس اور پٹرولنگ پر مامور افسران و اہلکاروں کی حاضری، الرٹنس اور کارکردگی کو چیک کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر سکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائے۔