گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا، صبح 9 بجے کے بعد سپلائی بند

 گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا، صبح 9 بجے کے بعد سپلائی بند

بڑا علاقہ گیس سے محروم،10مارچ کے بعد نئے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا،ایس ایس جی سی

کراچی(این این آئی)مشرق وسطی میں صورت حال کشیدہ ہونے کے باعث آر ایل این جی کی سپلائی متاثر ہو گئی ہے ، جس کی وجہ سے شہر قائد میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ، اور صبح 9 بجے کے بعد گیس بند کی جا رہی ہے ۔آر ایل این جی کی سپلائی میں خلل سے ایس ایس جی سی سسٹم میں گیس کی قلت پیدا ہو گئی ہے ، ذرائع کے مطابق کراچی میں 650 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی سپلائی قدرتی گیس سے دی جا رہی ہے ، آر ایل این جی کے ذریعے 80 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی میں کمی نے بحران سے دوچار کر دیا ہے ۔کراچی کا بڑا علاقہ اس وقت گیس سے محروم ہو گیا ہے ، نیو کراچی، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا، شادمان ٹان، ناظم آباد، لیاقت آباد، دستگیر، گلشن اقبال، گارڈن، لی مارکیٹ، اورنگی ، گلشن حدید سمیت دیگر علاقوں میں شہری شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ایس ایس جی سی ذرائع نے کہا کہ صورت حال اگر برقرار رہتی ہے تو گیس کا نیا شیڈول جاری کیا جا سکتا ہے ۔ایس ایس جی سی کے مطابق 10 مارچ کے بعد گیس کے نئے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں