ہولی کا تہوار رواداری کا عکاس، خالد مقبول

ہولی کا تہوار رواداری کا عکاس، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی ہندو برادری کو رنگوں کے تہوار ہولی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 ہولی کی روایات پاکستان کی متنوع ثقافت کا مظہر اور معاشرتی ہم آہنگی کی بہترین عکاسی کرتی ہیں،ہندو کمیونٹی ہمارے معاشرے کا ایک بیش قدر اور اٹوٹ انگ ہے جس نے پاکستان کی معاشی ترقی، سماجی استحکام اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ میں ہمیشہ مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے ، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریاستِ پاکستان کا آئین بلا تفریقِ رنگ و نسل، مذہب اور عقیدہ تمام شہریوں کو برابر کے انسانی حقوق اور مکمل مذہبی آزادی فراہم کرتا ہے اور ایم کیو ایم پاکستان تمام اقلیتوں کے آئینی و قانونی حقوق کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں