محراب پور اور پنگریو سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

محراب پور اور پنگریو سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

محراب پور، پنگریو (نمائندگان دنیا) محبت ڈیرو تھانے کی حدود سے ایک مسخ شدہ لاش ملی، جس کی شناخت محمد عمر برڈی کے نام سے ہوئی، جسے پولیس نے کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔

پنگریو کے قریب گاؤں چودھری لیاقت آرائیں میں رات گئے 12 سالہ کمسن لڑکے نزاکت کھوسو کی پھندا لگی لاش ملی،جسے پولیس نے قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا، تاہم اہل خانہ نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا، جس کے باعث موت کی اصل وجوہات کا تعین نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ کو دبانے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں