حیدر آباد : پولیس مقابلے میں منشیات ڈیلر ہلاک
حیدر آباد (بیورو رپورٹ) مکی شاہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مکرانی پھاٹک کے قریب پولیس مقابلے کے دوران بدنام زمانہ منشیات ڈیلر کو ہلاک کردیا۔
پولیس کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ ایک مطلوب منشیات ڈیلر علاقے میں موجود ہے، پولیس نے فوری مذکورہ مقام پر پہنچ کر ملزم کو گھیرنے کی کوشش کی، تو ملزم نے فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں بدنام زمانہ منشیات ڈیلر عمران عرف کالو ہلاک ہوگیا، جو چرس اور کرسٹل آئس کا بڑا ڈیلر اور مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 5 کلو چرس اور ایک عدد پستول برآمد کرکے پولیس تحویل میں لے لیا گیا۔