ضلع وسطی میں کالے شیشوں، بلیو لائٹس اور ہوٹرز کے خلاف مہم جاری

ضلع وسطی میں کالے شیشوں، بلیو لائٹس اور ہوٹرز کے خلاف مہم جاری

کراچی(اے پی پی)ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات کے بعد ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی جانب سے اسلحہ کی نمائش، کالے شیشوں، بلیو لائٹس، ہوٹرز اور گاڑیوں پر نصب غیر قانونی آلات کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔

بدھ کو ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق 4 مارچ سے 18مارچ تک جاری مہم کے دوران مختلف تھانہ جات کی جانب سے موثر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔مہم کے دوران اسلحہ کی نمائش پر ایک مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔اسی طرح کالے شیشوں کے خلاف کارروائیوں میں 3مقدمات درج کیے گئے اور 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ مجموعی طور پر 582 گاڑیوں سے کالے شیشوں میں استعمال ہونے والا پیپر/ٹِنٹ ہٹا دیا گیا۔اس کے علاوہ گاڑیوں پر نصب غیر مجاز آلات اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 18 غیر قانونی اشیا ہٹائی گئیں جبکہ 6اشیا ضبط کی گئیں۔اسی طرح بلیو لائٹس اور ہوٹرز کے خلاف کارروائیوں میں 15گاڑیوں سے بلیو لائٹس اورہوٹرز ہٹائے گئے۔ پولیس کی جانب سے مہم کے تحت کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں