جامعہ کراچی: بی اے ریگولر وپرائیویٹ کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان

جامعہ کراچی: بی اے ریگولر وپرائیویٹ کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان

کراچی(این این آئی)جامعہ کراچی نے بی اے ریگولر وپرائیوٹ سال اول اور سال دوئم وباہم ضمنی امتحانات برائے 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

نتائج کے مطابق بی ایریگولر سال اول کے ضمنی امتحانات میں 163طلبہ شریک ہوئے ،135طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 28طلبہ ناکام قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 82.82 فیصد رہا۔ بی اے ریگولر سال دوئم وباہم کے امتحانات میں 310 طلبہ شریک ہوئے ،20طلبہ کو فرسٹ ڈویژن،210طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ 02طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیابی کا تناسب74.84فیصدرہا۔بی اے سال اول پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات میں 160طلبہ شریک ہوئے ،132طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 28طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کاتناسب82.50فیصدرہا۔بی اے سال دوئم وباہم پرائیوٹ کے ضمنی امتحانات میں 573طلبہ شریک ہوئے ،42طلبہ کو فرسٹ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا جبکہ 387طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن اور 03طلبہ کو تھرڈڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیابی کا تناسب 75.39فیصدرہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں