یوم علیؓ کا مرکزی جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر
کراچی(اے پی پی)حضرت علیؓ کے یوم شہادت کے موقع پر نکالا جانے والا مرکزی ماتمی جلوس بدھ کو شہر بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان پرامن طور پر امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پہنچ کراختتام پذیر ہوگیا۔
جلوس نشتر پارک سے نکالا گیا اور اپنے روایتی راستوں بشمول نمائش، بریٹو روڈ، ایمپریس مارکیٹ، ریگل، تبت سینٹر، خالق دینا روڈ، ڈینسو ہال، پلاسٹک مارکیٹ، بمبئی بازار اور بغدادی کراسنگ سے ہوتا ہوا اپنی منزل پر پہنچا۔کراچی پولیس کی جانب سے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ایک جامع سیکیورٹی پلان نافذ کیا گیا تھا تاکہ سوگواروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔