وزیراعظم کے بروقت فیصلے قابلِ تحسین ہیں، گورنر سندھ

وزیراعظم کے بروقت فیصلے قابلِ تحسین ہیں، گورنر سندھ

افطار سے انعامات تک کوئی سرکاری خرچہ نہیں، میانہ روی وقت کی ضرورت گورنر ہاؤس میں 50 ہزار بچے مفت آئی ٹی کورسز کر رہے ہیں، کامران ٹیسوری

کراچی (این این آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم کے فیصلے کی مکمل تائید کرتے ہیں اور اپنی 3 ماہ کی تنخواہ دینے کیلئے بھی تیار ہیں، وزیراعظم کے بروقت فیصلے قابلِ تحسین ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں افطار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی جرمنی کی نائب قونصل جنرل انجا کلوس تھیں۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی اور دیگر شخصیات بھی شریک تھیں۔

گورنر نے کہا کہ حضرت علیؓ کی زندگی حق، عدل، شجاعت اور خدمتِ انسانیت کا عظیم نمونہ ہے اور ہمیں ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے معاشرے میں انصاف اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ افطار سے لے کر انعامات تک تمام انتظامات میں ایک روپیہ بھی سرکاری خرچ سے نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ میانہ روی اختیار کرنا ایک اچھی بات ہے اور ہم سب کو اس پر عمل کرنا چاہیے ۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اس وقت 50 ہزار بچے گورنر ہاؤس میں جدید آئی ٹی کورسز بالکل مفت حاصل کر رہے ہیں،گورنر ہاؤس آنے والوں سے کبھی قومیت نہیں پوچھی جاتی ۔گورنر سندھ نے کہا کہ انہیں اتنا ڈرایا گیا کہ اب وہ ڈر ڈر کر نڈر ہو گئے ہیں اور اب گورنر ہاؤس کی کوئی تقریب عوام کے بغیر ممکن نہیں ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں