بینک کا جعلی نمائندہ بن کر ڈیٹا چرانے والے 5 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

بینک کا جعلی نمائندہ بن کر ڈیٹا چرانے والے 5 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے بینک کا جعلی نمائندہ بن کر شہریوں کا حساس ڈیٹا حاصل کرنے کے ۔۔

مقدمے میں گرفتار پانچ ملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ سماعت کے دوران این سی سی آئی اے حکام نے پانچوں ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا اور تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان جعلی کالز کے ذریعے شہریوں سے بینک کا نمائندہ ظاہر ہو کر حساس معلومات اور ڈیٹا حاصل کرتے تھے ۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان کو ڈی ایچ اے فیز ٹو میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں