پبلک ٹرانسپورٹ میں چلنے والی بس کا چالان عدالت میں چیلنج
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پبلک ٹرانسپورٹ میں چلنے والی بس کا چالان عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔ بس اونر ایسو سی ایشن کے۔۔
صدر فاروق احمد نے اپنے وکیل کے توسط سے سیکریٹری ٹرانسپورٹ ، ڈی آئی جی ٹریفک و دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کمپنی کی تیار کردہ بس میں حد رفتار میٹر 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے ، گاڑی اس رفتار سے زیادہ تیز چل ہی نہیں سکتی لیکن حکام کی جانب سے میرے موکل کی دوران ڈرائیونگ گاڑی کی رفتار 160 ظاہر کرتے ہوئے ای چالان جاری کر دیا جو کہ نصب کئے گئے سسٹم پر سوالیہ نشان ہے ۔