شاپنگ سینٹر میں مبینہ نقب زنی: ڈی آئی جی ساؤتھ کا نوٹس، تحقیقات کا حکم
کراچی (این این آئی)دلدار شاپنگ سینٹر صدر میں مبینہ نقب زنی کے واقعے کا ڈی آئی جی ساؤتھ نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔۔۔
15 پر اطلاع ملنے پر پولیس اور سی ایس یو ٹیم موقع پر پہنچی ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ایک ہی دکان کے اندر دو حصے قائم ہیں ۔ دکان کے تالے سیلڈ حالت میں پائے گئے ، سائیڈ سے شٹر کاٹ کر موبائل شاپ میں داخل ہونے کی کوشش کی گئی اور کچھ سامان لے جانے کی اطلاع ہے جبکہ دکان کے مالک کی جانب سے پہلے 20 لاکھ مالیت اس کے بعد 15 لاکھ مالیت کے موبائل فون چوری ہونے کا دعوی کیا جا رہا ہے ،تاہم موقع پر اتنی مالیت کے موبائل فون موجود ہونے کے شواہد سامنے نہیں آئے ۔