کلفٹن میں نویں منزل پر قائم غیر قانونی پینٹ ہاؤس مسمار
کراچی (این این آئی)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ضلع جنوبی کے علاقے کلفٹن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے۔۔
ایک عمارت کے نویں فلور پر قائم غیر قانونی پینٹ ہاؤس کو مسمار کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ یہ کارروائی پلاٹ نمبر 11/10، بلاک 09، اسکیم 02، کلفٹن، ضلع جنوبی کراچی میں کی گئی۔ مذکورہ عمارت کی منظور شدہ تعمیر گرانڈ پلس آٹھ منزلہ تھی، تاہم عمارت کے اوپر نویں فلور پر غیر قانونی پینٹ ہاؤس تعمیر کیا گیا تھا۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر غیر قانونی تعمیر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نویں منزل پر قائم پینٹ ہاؤس کو گرانے کا عمل شروع کیا جبکہ غیر قانونی تعمیر میں استعمال ہونے والے کالمز کو بھی کاٹا جا رہا ہے ۔