انصر اللہ چودھری کے بھائی سپرد خاک
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر اور کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر نصر اللہ چودھری اور ڈاکٹر ظفر اقبال کے چھوٹے بھائی عرفان چودھری کو میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
قبل ازیں مرحوم کی نماز جنازہ بعد نمازجمعہ جامع مسجد مکہ گارڈن البیلہ چوک میں اداکی گئی ۔نماز جنازہ میں کراچی پریس کلب کے سیکرٹری اسلم خان ،خازن عمران ایوب ،جوائنٹ سیکرٹری فاروق سمیع ،گورننگ باڈی کے ممبر فرید عالم ،سابق سیکرٹری محمد رضوان بھٹی ،شعیب احمد ،سینئر صحافیوں،امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، ڈپٹی سکریٹری کراچی راشد قریشی ،امیر ضلع جنوبی سفیان دلاور، ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ ، پیما پاکستان کے صدر ڈاکٹر عاطف حفیظ و دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی ۔