آرٹس کونسل کاصحافیوں کے اعزاز میں افطار و عشائیہ

آرٹس کونسل کاصحافیوں کے  اعزاز میں افطار و عشائیہ

کراچی(اے پی پی)آرٹس کونسل کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار و عشائیہ کا اہتمام جون ایلیا لان میں کیا گیا، جس میں الیکٹرانک، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل کی یہ روایت رہی ہے کہ وہ صحافی برادری کے ساتھ اپنے قریبی اور دوستانہ تعلقات کو برقرار رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صحافی آرٹ اور ثقافت کے فروغ اور آرٹس کونسل کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں ہمیشہ شانہ بشانہ ساتھ دیتے ہیں، اس کے اعتراف اور اظہارِ تشکر کے طور پر آرٹس کونسل کی جانب سے ہر سال یہ افطار و عشائیہ منعقد کیا جاتا ہے ۔افطار وعشائیہ میں سیاسی رہنما نثار کھوڑو صدر پریس کلب فاضل جمیلی اور دیگر نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں