زیب ٹیک انسٹی ٹیوٹ میں ورلڈ اسکلز مقابلوں کا انعقاد
کراچی(سٹی ڈیسک)زیب ٹیک انسٹی ٹیوٹ نے ورلڈ اسکلز پاکستان مقابلوں کا انعقاد کیا، پروگرام کے تحت تربیت حاصل کرنے والوں کو مختلف شعبوں میں اپنی تکنیکی مہارت، تخلیقی صلاحیتوں اور عملی مہارتوں کا مظاہرہ کرنے کا ایک موقع ملا۔
سیکریٹری بے نظیر بھٹو ریسرچ ریسورس اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ منور علی مٹھانی نے ادارے کا دورہ کیا۔منور علی میٹھانی نے ادارے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ہنر مندی کو فروغ دینے اور معیاری تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے تربیت حاصل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور علم کو بہتر بناتے رہیں تاکہ وہ افرادی قوت میں موثر کردار ادا کر سکیں ۔