انسانی حقوق کی پامالی عالمی امن کیلئے خطرہ ، علامہ شبیر میثمی

انسانی حقوق کی پامالی عالمی امن کیلئے خطرہ ، علامہ شبیر میثمی

امریکہ اور اسرائیل کی حکومتوں کے دن گنے جا چکے ہیں،رہنما شیعہ علماء کونسل مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بلا کر احتجاج کیا جائے ،علامہ شہنشاہ نقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا گیا۔کراچی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے مرکزی القدس ریلی ریگل تا کراچی پریس کلب نکالی گئی جس میں ہزاروں مرد، خواتین، بچوں و کارکنان نے شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکری سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت مسلمان رہنماؤں کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس بلا کر فلسطین اور ایران میں جاری صیہونی بمباری، بربریت، نمازیوں،بچوں اور عورتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرے ،سید علی خامنہ ای کی المناک و مظلومانہ شہادت عالم اسلام کے لیے نقصان عظیم ہے۔

اہل اسلام کی اتحاد و وحدت سے امریکہ او اسرائیل کے آمر انہ و ظالمانہ حکومتوں کے دن گنے جا چکے ۔معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ علی خامنہ ای کی شہادت نے اس میں تازہ روح پھونک دی ہے پاکستان کی نظریاتی سر حدوں میں ایک سر حد اسرائیل کی مخالفت ہے ہم اسے کسی صورت تسلیم نہیں کر سکتے ۔ریلی کے شرکا سے علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ اسد اقبال زیدی،مولانا جعفر سبحانی، مولانا مظہر، مولانا سجاد حاتمی، برادر حسنین مہدی اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں