ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کے مساوی ہے ، نادرا

ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کے مساوی ہے ، نادرا

کراچی(این این آئی)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کے مساوی ہے۔ نادرا ترجمان کے مطابق بعض سرکاری دفاتر، ادارے ڈیجیٹل کے بجائے فزیکل کارڈ یا فوٹو کاپی طلب کر رہے ہیں۔۔۔

 یہ طرزِ عمل مروجہ قانونی و ضابطہ جاتی فریم ورک کے منافی ہے ۔نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نادرا آرڈیننس کے تحت ڈیجیٹل شناختی ضوابط تشکیل دیے گئے ، ریگولیشن 9 اور 10 ڈیجیٹل شناختی اسناد کو قانونی حیثیت دیتے ہیں۔ یہ ضوابط ڈیجیٹل شناختی اسناد کو شناخت کا درست ثبوت قرار دیتے ہیں۔نادرا ترجمان نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل شناختی کارڈ سے شناختی کارڈ کی غیر ضروری فوٹو کاپیوں کی ضرورت کم ہوتی ہے اور شہریوں کے ذاتی ڈیٹا کا تحفظ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے ، شناختی معلومات کے غلط استعمال کی روک تھام ہوتی ہے ۔نادرا ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری محکمے ، عوامی و مالیاتی ادارے ، ٹیلی کام آپریٹرز ان احکامات کی پابندی یقینی بنائیں، شہری اپنی شکایات نادرا کے سرکاری شکایتی نظام کے ذریعے درج کرا سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں