امید ہے گورنر مسائل کے حل کیلئے مثبت کردار ادا کرینگے ،اشرف جبار قریشی
کراچی (پ ر)کراچی بحالی تحریک کے چیئرمین اشرف جبار قریشی نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
امید ہے وہ اس آئینی عہدے کو محض رسمی حیثیت تک محدود رکھنے کے بجائے صوبے کے عوام کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے مثبت کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ توقع ہے گورنر وفاق و صوبے کے درمیان بہتر رابطے کے لیے اپنی ذمہ داری موثر انداز میں نبھائیں گے ۔