قرآنِ کریم کی تعلیمات پر عمل ہی مسائل کا حل ،جاوداں فہیم
کراچی(اسٹاف رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم نے کہا ہے کہ۔۔۔
شہر بھر میں خواتین کی بڑی تعداد کا قرآن سے جڑنا خوش آئند امر ہے اور یہی تعلق معاشرے کی اصلاح، اخلاقی تربیت اور امتِ مسلمہ کی فلاح کا حقیقی راستہ ہے ۔ قرآنِ کریم کی تعلیمات پر عمل ہی آج کے تمام انفرادی اور اجتماعی مسائل کا حل ہے ۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کے تحت شہر بھر کے تمام اضلاع میں جاری دورہ قرآن کے اجتماعات کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔