جرمنی،ترکیہ اور عراق سے ڈی پورٹ 6 افراد گرفتار
کراچی(این این آئی) ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرجرمنی ، ترکیہ اور عراق سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
راشد نامی ملزم کو اوور اسٹے کے الزام میں عراق سے ایمرجنسی پاسپورٹ پر ڈی پورٹ کیا گیا جبکہ اس کے ذاتی پاسپورٹ کے 19 صفحات غائب پائے گئے ۔اسی طرح قبرص کے ٹرانزٹ ویزے پر ترکی میں 8 ماہ تک غیر قانونی قیام کرنے والے ملزم عاطف کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق یورپ میں غیر قانونی داخلے کی کوشش میں ملوث صدام، رخسار اور حماد رفیق کو بھی وطن واپسی پر حراست میں لیا گیا۔ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمان انسانی اسمگلرز کی مدد سے ایران کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے ۔ادھراطالوی حکام نے عمیر خان نامی شخص کو بھی ڈی پورٹ کر دیا۔