میٹرک کے امتحانی پرچوں کی تیاری کا معیار بہتر بنانے کے لیے اجلاس

میٹرک کے امتحانی پرچوں کی تیاری کا معیار بہتر بنانے کے لیے اجلاس

کراچی (این این آئی)چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سوہو کی زیرِ صدارت انگلش، فزکس، کیمسٹری اور ریاضی کے پیپر سیٹرز کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں امتحانی پرچوں کی تیاری کے معیار کو بہتر بنانے اور اسے جدید تعلیمی تقاضوں کے مطابق بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے دوران اس امر پر زور دیا گیا کہ آئندہ امتحانی پرچے صرف معلومات پر مبنی نہ ہوں بلکہ طلبہ کی نالج، انڈرسٹینڈنگ، ایپلیکیشن اور ہائر آرڈر تھنکنگ کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیے جائیں۔چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ آئندہ سال سے بورڈ پیپر سیٹرز کے ساتھ مستقل بنیادوں پر رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے گا تاکہ امتحانی نظام میں بہتری کے اقدامات تسلسل کے ساتھ آگے بڑھ سکیں اور سوالات کی تیاری جدید تعلیمی اصولوں کے مطابق ہو۔مزید برآں بروز پیر ایک خصوصی ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں متعلقہ اساتذہ اور ماہرین شرکت کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں