اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3عادی ملزمان گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بن قاسم ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 عادی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بن قاسم ٹاؤن کی حدود سے ملزمان کو حراست میں لیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت رجب علی، منیر علی چانڈیو اور عبدالجبار کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ایک 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان مختلف خفیہ مقامات پر اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتے تھے ۔گرفتار ملزمان عادی اسٹریٹ کرمنلز ہیں اور پہلے بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔